ابوظہبی،اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید گہرے کرنے پرگفتگو ہوئی اور تجارت،سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط میں نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔صد آصف علی رزرداری نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت پرشکریہ ادا کیا۔ فریقین نے علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کی جانب سے امن، استحکام اور پائیدارترقی کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیرداخلہ محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیربھی موجود تھے ۔صدر سے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے ملاقات کی ۔صدر مملکت نے ملاقات کے دوران رواداری اور بقائے باہمی کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں مکالمے کے فروغ، شمولیت اور پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔صدر سے اے ڈی پورٹس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن محمد جمعہ الشامسی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری، بحری اور لاجسٹکس شعبے میں ترقی کے مواقع اور تجارتی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔صدر مملکت نے اے ڈی پورٹس گروپ کی طویل المدتی سرمایہ کاری کو سراہا۔ملاقات میں دونوں فریقین نے بندرگاہ کے انفراسٹرکچر کی توسیع، جدید تجارتی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل و کسٹمز سہولت کاری میں تعاون پر اتفاق کیا۔
زرداری کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

Leave a Reply