Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سرفراز بگٹی کا کوئٹہ بم دھماکہ کے مقام کا دورہ، آخری دہشتگرد تک پیچھا کرنے کا عزم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سرفراز بگٹی کا کوئٹہ بم دھماکہ کے مقام کا دورہ، آخری دہشتگرد تک پیچھا کرنے کا عزم

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں بم دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے سکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی، پولیس اور سی ٹی ڈی کے فوری اور مؤثر ردعمل پر بہادر جوانوں کو شاباش دی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف بروقت رسپانس قابل ستائش ہے، ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ایکس پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے لکھا کہ گزشتہ 12 ماہ میں بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے 700 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے، صرف گزشتہ دو دن میں 70 کے قریب دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج علی الصبح فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے اپنے گرتے ہوئے مورال کو بچانے کے لئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کی کوشش کی جس کو بلوچستان کی بہادر پولیس اور ایف سی کے جانباز سپاہی مل کر ناکام بنا رہے ہیں اور اب تک درجنوں دہشت گرد ہلاک کر چکے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہ حملے دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو ختم نہیں کر سکتے، ہم آخری دہشت گرد تک پیچھا جاری رکھیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *