Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سانحہ بھاٹی گیٹ کے ملزمان عدالت پیش، چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سانحہ بھاٹی گیٹ کے ملزمان عدالت پیش، چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور: بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے نالے میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہو گئی، ملزمان کو عدالت پیش کر دیا گیا، چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس مگھیانہ نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، ملزمان کے وکیل نے مخالفت کی، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ملزمان پروجیکٹ منیجر اصغر علی ، سیفٹی انچارج محمد ہنزلہ ، سائٹ انچارج احمد نواز، ڈائریکٹر کمپنی سلمان یاسین اور عثمان یاسین کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔دورانِ سماعت وکیل ملزمان نے بتایا کہ ایک کروڑ روپے متاثرہ فیملی کو دے دیے گئے ہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چیک دیا، بارہ کروڑ روپے اکاؤنٹ میں موجود ہیں، قانون یہ کہتا ہے مقدمہ کی دفعہ 322 کے مطابق صرف دیت ہے، اس پر سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ مقدمہ میں دفعہ 316 بھی آزاد کر دی گئی ہے۔ملزمان کے وکیل نے مزید کہا کہ بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا، ہم متاثرہ فیملی اور عدالت کی ہر مدد کو تیار ہیں۔بعدازاں سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اور ملزمان کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ بھاٹی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *