Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 3 فروری تک بارش اور برفباری کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 3 فروری تک بارش اور برفباری کا امکان

لاہور، اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے 3 فروری تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور شمالی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش اور برفباری متوقع ہے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب، مری اور گلیات میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے باعث شہریوں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *