Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد ،گشت موثر ،سکیورٹی کیلئے انتظامات کئے جائیں ،آئی جی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد ،گشت موثر ،سکیورٹی کیلئے انتظامات کئے جائیں ،آئی جی

پتنگ بازی، کیمیکل ڈور کی تیاری،فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

اسلام آباد:انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت زوم میٹنگ منعقد ہوئی، امن و امان کی مجموعی صورتحال، انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات، اہم سرکاری و حساس تنصیبات کی سکیورٹی اور سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں شہر بھر میں پولیس گشت مزید مؤثر بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پتنگ بازی، کیمیکل ڈور کی تیاری اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ آئی جی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مؤثر حکمتِ عملی، فوری ردِعمل اور عوام دوست پولیسنگ کے اصولوں کے تحت زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ دارالحکومت میں امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *