Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر آزاد کشمیر کی نماز جنازہ ادا، گن کیرج کے ساتھ سپردِ خاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر آزاد کشمیر کی نماز جنازہ ادا، گن کیرج کے ساتھ سپردِ خاک

مظفر آباد: صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، جنہیں سرکاری و فوجی اعزاز ’گن کیرج‘ کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔یہ وہ اعزاز جو پاکستان میں صرف 5 شخصیات کو نصیب ہوا، اِس سے قبل یہ اعزاز بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، جنرل محمد ضیاالحق، عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر روتھ فاؤکو دیا گیا۔آج بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا نام بھی ’گن کیرج‘ کا اعزاز لینے والی انہی باوقار شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گیا، مرحوم آزاد کشمیر کی پہلی شخصیت ہیں جن کی تدفین ’گن کیرج‘ کے ساتھ کی گئی۔بیرسٹر سلطان محمود کی نماز جنازہ قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں ادا کی گئی، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، قائم مقام صدر چودھری لطیف اکبر سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے موقع پر مرحوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اَشکبار نظر آئی، تدفین کے موقع پر دعائے مغفرت کی گئی اور کشمیر کاز کے لیے مرحوم کی طویل سیاسی و سفارتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔علاوہ ازیں تدفین کے بعد ان کے صاجبزادے وزیر آزاد کشمیر چودھری یاسر سلطان کو قومی پرچم عطا کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *