Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام بھی شامل، کانگریس کی کڑی تنقید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام بھی شامل، کانگریس کی کڑی تنقید

نئی دہلی: امریکا میں بدنام زمانہ جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین فائلز میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام بھی سامنے آگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ مودی کے تعلق کو بھارت کیلئے انتہائی شرمناک قرار دیا ہے۔کانگریس کے مطابق ایپسٹین نے ای میل میں واضح لکھا ہے کہ مودی نے اس سے مشورہ لیا اور اسرائیل گئے، ایسپٹین نے لکھا کہ مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کے فائدے کیلئے ناچ گانا کیا۔کانگریس نے بتایا کہ وزیراعظم مودی نے 4 سے 6 جولائی 2017ء تک اسرائیل کا دورہ کیا تھا، ایسپٹین کی ای میل مودی کے دورہ اسرائیل کے 3 روز بعد لکھی گئی، اسرائیل کے دورے سے پہلے جون 2017ء میں مودی نے امریکا میں ٹرمپ سے ملاقات کی تھی، اس سے واضح ہو گیا کہ مودی کا جیفری ایپسٹین کے ساتھ گہرا اور پرانا تعلق ہے۔بھارتی اپوزیشن جماعت نے کہا کہ یہ قومی وقار، بین الاقوامی ساکھ کا معاملہ ہے جس پر مودی کو جوابدہ ہونا چاہیے، مودی بتائیں کہ وہ جیفری ایپسٹین سے کس قسم کا مشورہ لے رہے تھے؟ مودی اسرائیل میں کیوں ناچے گائے؟ اس سے ٹرمپ کو کیا فائدہ ہوا؟ ایپسٹین نے مودی کے دورے کو کامیاب لکھا اس کا کیا مطلب ہے؟ قوم جاننا چاہتی ہے جیفری ایپسٹین کے ساتھ آپ کا کیا رشتہ ہے؟۔دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی اور ان کے اسرائیل کے دورے کا ذکر کرنے والے ای میل پیغام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کا جولائی 2017ء میں اسرائیل کا سرکاری دورہ حقیقت ہے، لیکن ای میل میں باقی تمام مبہم حوالے ایک سزا یافتہ مجرم کے فضول خیالات ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *