Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے، بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے، بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان کردیا تاہم بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آج اہم ملاقات کی، جس میں ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔طویل مشاورت کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ میں شرکت کرے گی تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو ہندوستان کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اترے گی۔واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجاً بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کے تمام تر تحفظات مسترد کرتے ہوئے اسے ایونٹ سے باہر کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شامل کرلیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *