Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے آفیشل کٹ کی رونمائی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے آفیشل کٹ کی رونمائی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی کردی۔قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل ورلڈ کپ کٹ روایتی اور ہلکے سبز رنگ کی ہے جس کو ’’مارخورایڈیشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے، آفیشل کٹ میں پاکستان کا قومی جانور مارخور نمایاں ہے۔آفیشل کٹ کی رونمائی میں کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ، ابرار احمد اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ دوسری جانب حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ میں شرکت کرے گی تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو ہندوستان کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اترے گی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل بروز پیر سری لنکا کے لیے روانہ ہو گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *