Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج: تیزی، 44 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج: تیزی، 44 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی:سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی کے اثرات غالب آگئے جس سے بینچ مارک 100 انڈیکس کی 1لاکھ 85ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔ تیزی کے سبب 44فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت میں 1کھرب 41ارب 82کروڑ 11لاکھ 65ہزار 689روپے کا اضافہ ہوگیا۔ پاکستان میں امن و امان اور عالمی مالیاتی مارکیٹ کی غیریقینی صورتحال سے کاروباری دورانیے کے ابتدا میں حصص کی آف لوڈنگ بڑھنے کے سبب ایک موقع پر 1382پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس 84ہزار اور 1لاکھ 83ہزار پوائنٹس کی دو حدیں گنوا بیٹھا، تاہم محدود آف لوڈنگ کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ بحال ہوا اور مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر 1437 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 883.35 پوائنٹس کے اضافے سے 185611.73پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کاروباری حجم 8.07فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 74کروڑ 92ہزار 828 حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر 487 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 214 کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ، 222 میں کمی اور 51 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *