Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بائیکاٹ کا فیصلہ سخت لیکن ملکی و قار کیلئے ناگزیر : سابق کرکٹرز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بائیکاٹ کا فیصلہ سخت لیکن ملکی و قار کیلئے ناگزیر : سابق کرکٹرز

دنیا بھر میں چند بورڈز کیجانب سے کرکٹ پر اثر و رسوخ کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ یہ کھیل حقیقی معنوں میں عالمی کھیل بن سکے ،یوسف بائیکاٹ آئی سی سی کیلئے امتحان، پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے پر افسوس لیکن حکو متی فیصلے کیساتھ کھڑا ہوں،شاہد آفریدی

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے حکومتِ پاکستان کے حالیہ فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اگرچہ سخت ہے مگر یہ اقدام ملکی وقار اور اصولوں کے تحفظ کیلئے ناگزیر تھا۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے بائیکاٹ کو آئی سی سی کیلئے امتحان قرار دے دیاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں یوسف نے حکومت پاکستان کے حالیہ فیصلے کو سراہا اور اسے ایک اچھا اقدام قرار دیا۔محمد یوسف نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا ایک مشکل لیکن ضروری اقدام ہے اور اصولوں کو دیگر مفادات پر ہمیشہ ترجیح دی جانی چاہیے ۔انہوں نے آئی سی سی قوانین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں چند بورڈز کی جانب سے کرکٹ پر اثر و رسوخ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔تاکہ یہ کھیل حقیقی معنوں میں ایک عالمی کھیل بن سکے ۔ شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان کے فیصلے کی تائید کر دی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا آیا ہوں کہ کرکٹ وہ دروازے بھی کھول سکتی ہے جو سیاست بند کر دے ، تاہم اس بات پر افسوس ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں حکومتِ پاکستان کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں اور اس کا احترام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آئی سی سی محض بیانات کے بجائے عملی فیصلوں کے ذریعے یہ ثابت کرے کہ وہ ہر رکن کیلئے غیر جانبدار، خودمختار اور منصفانہ ادارہ ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *