Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان اور اسلامی فوجی اتحاد کا دہشت گردی سے نمٹنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان اور اسلامی فوجی اتحاد کا دہشت گردی سے نمٹنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی (آئی ایم سی ٹی سی) کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔آئی ایم سی ٹی سی کا 17 رکنی وفد 2 سے 6 فروری تک نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں انتہا پسند عناصر کے دوبارہ انضمام اور بحالی کے موضوع پر ایک ہفتہ کی تربیت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، خصوصاً علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، دونوں فریقوں نے باہمی تعاون پر مبنی حکمت عملیوں، انٹیلی جنس شیئرنگ اور رکن ممالک کے درمیان صلاحیتوں کی تعمیر کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی‘ سے نمٹنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلامی دنیا میں استحکام کو فروغ دینے اور انسداد دہشت گردی کے مربوط اقدامات کو فروغ دینے میں آئی ایم سی ٹی سی کے کردار کو سراہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *