Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات: پاکستان کو بھی ثالثی کی دعوت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات: پاکستان کو بھی ثالثی کی دعوت

اسلام آباد: ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کو بھی ثالثی کی دعوت دے دی گئی۔دفتر خارجہ نے مذاکرات میں پاکستان کی دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایران امریکہ مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس میٹنگ میں باقاعدہ دعوت کی تصدیق کی اور کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کی کوشش کی جائے گی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو آئندہ مذاکرات کا دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے، پاکستان کی شرکت کو کشیدگی کو کم کرنے کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مذاکرات میں شرکت متوقع ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *