Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یو اے ای نے 2 ارب ڈالر قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ 2 ارب ڈالر کی میچورٹی جنوری میں مکمل ہو گی، فروری تک عارضی توسیع کی گئی جبکہ پاکستان نے دوبارہ یو اے ای سے ایک سال کیلئے قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی۔متحدہ عرب امارات کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں، جولائی میں ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط میچور ہونے والی رول اوور متوقع ہے، آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے دوران رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے قرض پر شرح سود 6.5 فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی یو اے ای حکام سے بات چیت جاری ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ رواں مالی سال مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کا ہدف ہے، اس سلسلہ میں چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے سیف ڈپازٹس رول اوور کا پلان تیار ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *