Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ازبک صدر شوکت مرزیایوف 2 روزہ دورے پر جمعہ کو پاکستان آئیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ازبک صدر شوکت مرزیایوف 2 روزہ دورے پر جمعہ کو پاکستان آئیں گے

اسلام آباد: ازبک صدر شوکت مرزیایوف دو روزہ سرکاری دورے پر 6 فروری تک پاکستان پہنچ رہے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ازبک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان آئے گا، ازبکستان صدر وزیراعظم اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جب کہ شہباز شریف اور شوکت مرزیایوف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ازبک صدر پاکستان۔ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کریں گے، پاک۔ ازبک مذاکرات میں تجارت، توانائی اور دفاعی تعاون پر بات ہوگی جب کہ تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر بھی زور دیا جائے گا۔خیال رہے ازبک صدر شوکت مرزیایوف کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا، دورہ پاک۔ازبک تعلقات میں تیزی سے بہتری کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *