Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دواسازی شعبے کا صحت، روزگار اور معیشت میں اہم کردار ہے: وزیر خزانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دواسازی شعبے کا صحت، روزگار اور معیشت میں اہم کردار ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دواسازی شعبے کا صحت، روزگار اور معیشت میں اہم کردار ہے۔وزارتِ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے فارما بیورو کے وفد نے ملاقات کی، دواسازی شعبے کو درپیش پالیسی اور ریگولیٹری مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فارما سیکٹر کی کارکردگی اور اصلاحات پر وزیر خزانہ کو بریفنگ دی گئی جب کہ ڈرگ ریگولیٹر میں بہتری اور ڈیجیٹلائزیشن میں پیشرفت پر بھی آگاہ کیا گیا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ملاقات میں ادویات کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق اُمور زیرِ بحث آئے، فارما انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے پر زور دیا گیا، وزیر خزانہ نے دورانِ گفتگو پالیسی تسلسل اور مؤثر گورننس کی یقین دہانی کرائی۔دوسری جانب حکومت نے فارما سیکٹر سے باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، دوا سازی شعبے کا صحت، روزگار اور معیشت میں اہم کردار ہے۔وزرات خزانہ کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ آخر میں محمد اورنگزیب نے فارما انڈسٹری کے مسائل متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *