Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان اور قازقستان کا اقتصادی شعبے میں 5 سالہ روڈ میپ پر اتفاق ہوا: وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان اور قازقستان کا اقتصادی شعبے میں 5 سالہ روڈ میپ پر اتفاق ہوا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے اقتصادی شعبے میں 5 سالہ روڈ میپ پر اتفاق ہوا۔وفاقی دارالحکومت میں پاکستان اور قازقستان کے مشترکہ بزم فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کو تجارت کے لیے اپنی بندرگاہوں کے ذریعے قریب ترین راستہ فراہم کرسکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ قازقستان اپنی مصنوعات گوادر اور کراچی پورٹ کے ذریعے برآمد کر سکتا ہے، قازقستان کے ساتھ ریل اور روڈ رابطے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا موجودہ تجارتی حجم 250 ملین ڈالر ہے جو اپنی صلاحیت سے بہت کم ہے، پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ قازقستان کےدورےکی دعوت پر اپنے بھائی قاسم جومارت توکایووف کا مشکورہوں، تجارت اور اقتصادی شعبےمیں تعاون کو وسعت دینے کے لیے 5 سالہ روڈ میپ پراتفاق کیا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان طے پانے والے 37 سمجھوتے دوطرفہ تعاون میں سنگ میل ثابت ہوں گے،23سال بعد کسی بھی قازق صدرکا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *