Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کسی بھی دہشت گرد اور سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا: فیلڈ مارشل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کسی بھی دہشت گرد اور سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا: فیلڈ مارشل

راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے دورہ کوئٹہ کے دوران سکیورٹی صورتِ حال پربریفنگ لی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیدعاصم منیر نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، اںہوں نے زخمی فوجیوں، ایف سی، پولیس اہلکاروں سےملاقاتیں بھی کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا اور تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سید عاصم منیر نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کو کسی بھی جواز یا بہانے کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا، تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔آخر میں فیلڈ مارشل نے مادرِ وطن کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں سے بچانے میں اُن کی بہادری اور ثابت قدمی کی تعریف کی اور تمام زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *