Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج:تیزی،51فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج:تیزی،51فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اتارچڑھاؤ کے باوجود تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی۔ تیزی کے سبب 51 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 1کھرب 29ارب 08لاکھ 35 ہزار 223روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا لیکن پرافٹ ٹیکنگ سے ایک موقع پر 118 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم ٹی پلس ون سیٹلمنٹ کے ذریعے کم وقت میں سرمایہ کاروں کے سودوں کے تصفیوں کی سہولت اور پاور جنریشن سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھنے سے ایک موقع پر 1411 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی ،اختتامی لمحات میں دوبارہ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 931 پوائنٹس کے اضافے سے 187832 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 247 پوائنٹس کے اضافے سے 57539 پوائنٹس، آل شیئرز انڈیکس 697 پوائنٹس کے اضافے سے 112851 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 591پوائنٹس کے اضافے سے 265288 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 41 فیصد زائد رہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *