Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں3فیصداضافہ ریکارڈ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں3فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 9.67 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ جنوری میں 1.52 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو10 فیصد زیادہ ہے ۔دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ دسمبر میں ملک میں 1.35 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔7 ماہ میں 4.50 ملین ٹن پٹرول، 4.24 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.26 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.37 ملین ٹن پٹرول، 4.06 ملین ٹن ہائی ا سپیڈ ڈیزل اور 0.41 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *