Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عامر خان کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری، لنگر بھی تقسیم کیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عامر خان کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری، لنگر بھی تقسیم کیا

کراچی: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کراچی پہنچ گئے، حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی۔پاکستانی نژاد سابق عالمی چیمپئن نے کلفٹن کے ساحل پر واقع مزار پر چادر چڑھائی، پھول نچھاور کیے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی، سابق پروفیشنل باکسر نے مزار کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ان کو سندھ کی روایتی اجرک بھی پیش کی گئی۔عامر خان نے قبل ازیں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ محبت، احترام اور یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے اس موقع پر اتحاد، حب الوطنی اور قوم کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *