Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
برطانیہ کے پولیٹیکل کاؤنسلر کا وفد کے ساتھ گورودوارہ ڈیرہ صاحب کا دورہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

برطانیہ کے پولیٹیکل کاؤنسلر کا وفد کے ساتھ گورودوارہ ڈیرہ صاحب کا دورہ

لاہور: برطانیہ کے پولیٹیکل کاؤنسلر مارک بیل نے وفد کے ہمراہ گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کا دورہ کیا۔مارک بیل نے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا کے ساتھ گورودوارہ کا وزٹ کیا، رمیش سنگھ اروڑا نے بطور میزبان وفد کا استقبال کیا۔وفد نے گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں ارداس کی، مذہبی رسومات میں شرکت کی، لنگر ہال میں لنگر بھی تناول کیا، وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو بھرپور سراہا گیا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور کے مذہبی مقامات کی رینوویشن اور ریسٹوریشن کے اقدامات کی تعریف کی۔برٹش پولیٹیکل کونسلر نے پنجاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کو مثالی قرار دیا، غیر ملکی یاتریوں اور سیاحوں کی تعداد بڑھانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی، مارک بیل نے کہا کہ یوکے گورنمنٹ پنجاب حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *