Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستانی ہر حال میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستانی ہر حال میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر اہل پاکستان اور اہل کشمیر کے لازوال رشتے کی علامت ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مذہبی، ثقافتی اور سماجی بنیادوں پر قائم ہے، اہلِ پاکستان ہر حال میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے ساتھ کھڑے ہیں۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ کشمیری عوام نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر لیا تھا، بھارت کے غیر قانونی اقدامات کشمیری عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیے ہیں، 05 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ بھارتی جبر و استبداد کشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے جبکہ بھارتی پالیسیاں عدم استحکام کا سبب ہیں، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کیا جائے گا، انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری عوام حقِ خودارادیت حاصل کریں گے، ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کشمیری عوام کی خواہش ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *