Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رفح کراسنگ جزوی بحال، 25 فلسطینی غزہ واپس پہنچ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رفح کراسنگ جزوی بحال، 25 فلسطینی غزہ واپس پہنچ گئے

غزہ: رفح کراسنگ جزوی طور پر بحال ہو گئی جس کے بعد 25 فلسطینی غزہ واپس پہنچ گئے۔واپسی پر فلسطینیوں نے اسرائیلی تذلیل اور سخت تفتیش کا انکشاف کیا ہے جبکہ طبی انخلا سست روی کا شکار ہے، صرف تیرہ مریض رفح منتقل ہوئے۔اسرائیل سے فلسطینیوں کی لاشیں اور انسانی باقیات غزہ واپس پہنچا دی گئیں، اسرائیل سے 54 فلسطینیوں کی لاشیں اور 66 ڈبوں میں انسانی باقیات منتقل کی گئیں۔غزہ وزارت صحت کے مطابق لاشوں اور باقیات کی فرانزک جانچ اور دستاویزی کارروائی جاری ہے تاکہ خاندانوں کو شناخت کے لیے مواقع فراہم کیے جا سکیں، غزہ کا 90 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے۔دوسری جانب جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں، خان یونس میں فلسطینی شہید جبکہ اسرائیلی فائرنگ سے خان یونس میں خاتون زخمی ہو گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *