اسلام آباد:رمضان المبارک کا پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات کو ہونے کاقو ی امکان ہے ۔رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بجکر 1 منٹ پر ہو گی۔ 18 فروری کوغروب آفتاب کے وقت چاندکی عمرکم وبیش 26 گھنٹے ہوگی جس سے چانددکھائی دینے کے روشن امکانات ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری کو کراچی میں چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو گی۔ کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بجکر 25 منٹ جبکہ چاند 7 بجکر 24 منٹ پر غروب ہوگا، ۔تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

Leave a Reply