اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ خاندانوں والوں کے حوالے کر دی گئی۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیر اعظم کو خط لکھا گیا تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خط کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تفصیلی رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے، میڈیکل رپورٹ خاندان والوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ خاندان کے حوالے کر دی: عطا تارڑ

Leave a Reply