Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کشمیر جلد آزاد ہوگا : فیلڈ مارشل ، بھارت کو اسکی زبان میں جواب دینگے : وزیر اعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کشمیر جلد آزاد ہوگا : فیلڈ مارشل ، بھارت کو اسکی زبان میں جواب دینگے : وزیر اعظم

سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کے سوا کوئی راستہ نہیں،پراکسیز کا بھی وہی حشر ہو گاجو بھارتی طیاروں کا ہوا، شہباز شریف کا کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب ، مہاجرین کا وظیفہ 6 ہزار کرنے کا اعلان مسلح افواج ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ،عاصم منیر ، مظفر آباد میں شہدا کی یادگار پر چادر چڑھائی ،یوم یکجہتی کشمیر پر لاہور ، کراچی سمیت ملک بھر میں ریلیاں ، کوہالہ پل پر انسانی زنجیر بنائی گئی

راولپنڈی:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت جس محاذ پر اور جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب ملے گا، اس کی پراکسیز کا بھی وہی حشر کریں گے جو اس کے جہازوں کا کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مہاجرین کا وظیفہ 3500 سے بڑھا کر 6 ہزار کرنے ، مظفر آباد میں دانش یونیورسٹی کیمپس و آسان خدمت مرکز قائم کرنے ، مزید 1700 طلبہ کو رواں ماہ لیپ ٹاپ، ایجوکیشن انڈو ومنٹ فنڈ کے تحت تعلیمی وظائف دینے ، سکولوں کی چھتوں کے لئے ایک ارب، و ہریام پل کی تعمیر کے لئے 10ارب روپے فراہم کرنے سمیت آزاد کشمیر کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی طرح آزاد کشمیر کی ترقی بھی انہیں بے حد عزیز ہے ، کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو وفاق کا تعاون جاری رہے گا، معرکۂ حق میں بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا، مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوگیا، بھارت جس محاذ پر اور جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب ملے گا، اس کی پراکسیز کا بھی وہی حشر کریں گے جو اس کے جہازوں کا کیا۔وہ جمعرات کو یہاں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ آج کشمیری بہنوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آئے ہیں، برہان وانی ، سید علی گیلانی ، آسیہ اندرابی ، یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام کشمیری رہنماؤں ،خواتین ، بچوں اور بزرگوں نے جدوجہد کی تاریخ رقم کی ہے ۔دنیا کو بتادیا کہ کشمیر نہ بھارت کا حصہ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا، یہی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تنازع کشمیر کا پائیدار حل صرف اور صرف کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل سے ہی ممکن ہے ، اس کے سوا بھارت کے پاس کوئی راستہ نہیں ، پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک ان کی حمایت جاری رکھے گا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملادیا اور اسے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری مسلح افواج نے ایسا سبق سکھایا جو اس کی نسلیں بھی کبھی بھول نہ پائیں گی، معرکہ حق صرف ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی فتح نہیں بلکہ یہ کشمیری عوام کی قربانیوں کی بھی فتح ہے ۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد کشمیر کاز پوری دنیا میں پوری قوت سے زندہ ہوا، بھارت کا جھوٹ کا بیانیہ دفن ہونا ہماری سفارتی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ذلت آمیز شکست کے بعد اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دوبارہ دہشت گردی تیز کردی ہے ، بھارت کے جارحانہ ، توسیع پسندانہ اور تسلط پسندانہ عزائم کو ترک کیے جانے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز بھارت کی دہشت گردی میں ملوث پراکسیز کا بھی وہی حشر کریں گی جو اس کے لڑکا طیاروں کا ہوا، امن چاہتے ہیں لیکن برابری اور انصاف کی بنیاد پر ، بھارت جو محاذ کھولے گا اورجس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب ملے گا۔ کشمیر و فلسطین کے عوام کو ان کی مرضی سے جینے کا حق ملنا دنیا کی جمہوریت پسندی اور انصاف پسندی کا امتحان ہے ، بین الاقوامی قوانین اور اصول اس حق کی حمایت کرتے ہیں ، پاکستان نے اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر غزہ میں امن قائم کرنے کے لئے عملی قدم اٹھایا ہے ، فلسطین و کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر رہتے ہوئے پاکستان تنازعات کے پائیدار حل کے لئے اپنا فعال و متحرک و عملی کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح آزاد کشمیر کی ترقی بھی ہمیں بے حد عزیز ہے اس کے لئے آزاد کشمیر حکومت سے تعاون کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سفارش کی گئی تھی کہ مہاجرین کا وظیفہ 3500 سے بڑھا کر پانچ ہزار کیا جائے لیکن میں نے چھ ہزار کرنے کی منظوری دی ہے ، دانش سکول تعمیر ہورہے ہیں ، اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی بنے گی جس کا آزاد کشمیر کیمپس مظفر آباد میں بنے گا ۔انہوں نے سکولوں کی چھتوں کے لئے ایک ارب، واٹر سپلائی سکیم اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 9اعشاریہ 4ارب، ہریام برج کے لئے 10ارب، یونیورسٹی آف کوٹلی کے لئے ایک اعشاریہ 46 اور وومن یونیورسٹی باغ کے لئے بھی ایک اعشاریہ 46ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کا اعلان کیا۔ شہباز شریف نے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھاکر کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *