Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران کی بہنوں پر جملے کسنے والوں کیلئے پارٹی میں جگہ نہیں، گوہر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران کی بہنوں پر جملے کسنے والوں کیلئے پارٹی میں جگہ نہیں، گوہر

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرِ نے کہا ہے عمران خان کی فیملی پر تنقید پارٹی پالیسی کے خلاف ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر جملے کسنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل ہے ، پورے پاکستان سے عوام کو احتجاج میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی ہے ، کے پی کے یا پنجاب کی تخصیص نہیں، احتجاج پورے ملک میں ہوگا۔بیرسٹر گوہرِ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو احتجاج رضاکارانہ ہوگا، کسی پر زور زبردستی نہیں، آٹھ فروری کا دن جمہوریت کے لیے ایک بڑا سیاہ دن ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی پر تنقید پارٹی پالیسی کے خلاف ہے ، پارٹی رہنماؤں کو ضبط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *