Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اقوام متحدہ کشمیر پر ذمہ داریوں میں ناکام : فضل الرحمن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اقوام متحدہ کشمیر پر ذمہ داریوں میں ناکام : فضل الرحمن

اسلام آباد:سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کیا۔5 فروری ظلم کے خلاف جدوجہد، حق کی حمایت اور آزادی کی تحریک کا دن ہے، انصاف کے نام پر بنی اقوام متحدہ کشمیر کیلئے کب حرکت میں آئے گی؟، عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط کانوٹس لے ، یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے ، اقوام متحدہ کشمیر میں استصوابِ رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے 1948 ئاور 1949ئکی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *