Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری انتہائی کم، فافن کی رپورٹ جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری انتہائی کم، فافن کی رپورٹ جاری

اسلام آباد: فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی اسمبلی کے 23 ویں اجلاس سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔فافن کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 23 ویں اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی کی حاضری انتہائی کم رہی۔رپورٹ کے مطابق 12سے 22 جنوری تک جاری اجلاس 7 نشستوں پر مشتمل تھا، وزیراعظم 23 ویں اجلاس میں مکمل غیر حاضر رہے، اپوزیشن لیڈر نے تقرری کے بعد چاروں اجلاسوں میں شرکت کی۔فافن کے مطابق کابینہ میں صرف ایک وزیر نے تمام نشستوں میں شرکت کی، 7 وزرا پورے اجلاس میں ایک بھی نشست میں شریک نہ ہوئے، 7 نشستوں پر مشتمل اجلاس میں صرف 56 اراکین کی حاضری پوری رہی۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 47 اراکین پورے اجلاس میں غیر حاضر رہے، چھٹی نشست میں سب سے زیادہ 222 اراکین نے شرکت کی، چھٹی نشت میں حاضری 67 فیصد رہی۔فافن کے مطابق تیسری نشست میں سب سے کم صرف 135 اراکین ایوان میں موجود رہے، 332 میں سے 276 اراکین نے کم از کم ایک نشست میں شرکت نہیں کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *