Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت پس پردہ رہ کر پاکستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورک آپریٹ کر رہا ہے: محسن نقوی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت پس پردہ رہ کر پاکستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورک آپریٹ کر رہا ہے: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت پس پردہ رہ کر پاکستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورک آپریٹ کر رہا ہے۔وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ داعش اور طالبان کی تمام فنڈز اور ٹارگٹ بھارت دے رہا ہے، افغانستان سے دہشت گردوں کےبہت سے گروہ آپریٹ کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ داعش کو کہیں سے فنڈنگ اور کوئی تو ٹارگٹ دے رہا ہے، کلیئریٹی سےبتا رہا ہوں اُن کی ساری فنڈنگ اورٹارگٹ بھارت دے رہا ہے، بھارت نے فرنٹ پران دہشت گرد تنظیمیوں کورکھا ہوا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت پس پردہ رہ کر آپریٹ کر رہا ہے، دنیا آج نہ بولے لیکن ایک دن ہر ملک دہشت گردوں کے سرپرست بھارت کا نام لے گا، بھارت نے مئی کے بعد اپنا 3گنا بجٹ بڑھایا ہے، ہمیں ان ساری چیزوں کا پتا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ بھارت جنگ نہ جیتنے پر اب یہ طریقہ آزما رہا ہے، بھارت چاہے بجٹ 10 گنا بڑھا لے ہم شکست دیں گے، چاہےخیبرپختونخوا ہویا بلوچستان ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جتنے حملے ہوئے کوئی بچ کر نہیں گیا، ہم حالت جنگ میں ہیں، کمیونٹی انٹیلی جنس کو بہتر بنانا ہو گا، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارروائی سے بہت سے دہشت گرد منصوبوں کو ناکام بنایا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹوٹل چاردہشت گرد پکڑے گئے، آنےوالےدنوں مزید بریف کریں گے،بی ایل اے کوعالمی سطح پرکالعدم قراردیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *