Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مجھےنہیں لگتا شہبازشریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے: مفتاح اسماعیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مجھےنہیں لگتا شہبازشریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے: مفتاح اسماعیل

کراچی:سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھےنہیں لگتا شہبازشریف 2027تک وزیراعظم رہیں گے.شہر قائدِ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتا ہوں،ہم سب نےمتحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان کےلوگوں کو اُن کے جائزحقوق دینا ہوں گے، اگر ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے توغربت، بےروزگاری کیوں بڑھ رہی ہے؟ یہ کونسا معاشی استحکام ہے جو آئی ایم ایف کے قرضوں سے چل رہا ہے؟سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں یہ معاشی استحکام نہیں ہے، ہماری پارٹی نجکاری کے حق میں ہے، بجلی،گیس چوری کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، حکومت کی کمپنیوں میں چوریاں ہوتی ہے، اس حکومت نےایک قانون عوام کےحق میں پاس نہیں کیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس رمضان میں بھی ہر چیز مہنگی ہو جائے گی، مجھے نہیں لگتا شہبازشریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے جب کہ ایم کیوایم کے کراچی کو وفاق کو دینے کے مطالبےکو مسترد کرتا ہوں، جب ایم کیوایم کراچی چلا رہی تھی تواس نے بوری بند لاشیں دی تھیں، مشرف گورنمنٹ کی طرح لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *