Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی: مریم نواز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے تین روزہ بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز شریف کی زیرِ نگرانی خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کی دو روزہ رپورٹ پیش کی اور ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی، کمشنر، ہیلتھ، پی ایچ اے، پولیس اور سکیورٹی حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔اُنہوں نے بسنت کے انتظامات اور سکیورٹی اقدامات پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ آج بسنت میلے کا آخری روز ہے، رات کو پتنگ بازی بند کر دی جائے گی جب کہ تین روزہ بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بسنت فیسٹیول کے دوران لاہور کے شہریوں کا تعاون بھی قابل تحسین ہے، آخری روز بھی پتنگ بازی کے قواعد و ضوابط پر عمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *