Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 10 فروری تک بارش کی پیشگوئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 10 فروری تک بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آج سے 10 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 3 روز پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوگی، 9 اور 10 فروری کو پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *