Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ترلائی امام بارگاہ کی مرمت شروع،چیف کمشنر کی جلد تکمیل کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ترلائی امام بارگاہ کی مرمت شروع،چیف کمشنر کی جلد تکمیل کی ہدایت

چیئرمین سی ڈی اے کا دورہ ترلائی اور پمز، زخمیوں کی عیادت بھی کی

اسلام آباد :چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر متعلقہ افسروں کے ہمراہ پمز کا دورہ کیا اور ترلائی امام بارگاہ خودکش بم حملے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ،بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن اور دیگر متعلقہ افسروں کے ہمراہ ترلائی امام بارگاہ خدیجۃُ الکُبریٰ کا بھی دورہ کیا،جہاں تعمیر و مرمت کا آغاز کر دیا گیا ہے ، چیئرمین سی ڈی اے نے امام بارگاہ کے تعمیر و مرمت کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، بزدلانہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت، امن اور مذہبی ہم آہنگی پر کھلا حملہ ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *