Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دہشتگرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، حافظ عبدالکریم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دہشتگرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، حافظ عبدالکریم

عبادت گاہوں ،عوامی اجتماعات کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے،امیر جمعیت اہلحدیث

اسلام آباد:مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ، سفاکانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے۔ ایسے عناصر ملک میں انتشار، نفرت اور خوف پھیلانا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستانی قوم پہلے بھی ایسی سازشوں کو ناکام بنا چکی ہے اور آئندہ بھی ناکام بنائے گی، انہوں نے حکومت اورسکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، عبادت گاہوں، مذہبی مقامات اور عوامی اجتماعات کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ہر قسم کی دہشت گردی، شدت پسندی اور مذہب کے نام پر ہونے والی خونریزی کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *