Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عطا تارڑ کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار، بیرسٹر گوہر نے معافی کا مطالبہ کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عطا تارڑ کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار، بیرسٹر گوہر نے معافی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں، سوگ منا رہے ہیں، اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں وزیر اطلاعات کا بیان قوم کے اتفاق اور یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، اس وقت یک زبان ہو کر دہشت گردی کی مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں جو دہشت گردی واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *