Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فافن کا پارلیمانی کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فافن کا پارلیمانی کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ

اسلام آباد: فافن نے پارلیمانی کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے آرٹیکل 66 کے تحت فوری قانون سازی کا مطالبہ کر دیا۔وفاقی دارالحکومت سے جاری فافن کی پالیسی بریف کے مطابق واضح قانونی اختیارات نہ ہونے کے باعث پارلیمانی کمیٹیوں کی نگرانی کمزور اور غیر مؤثر ہے، فافن نے پارلیمانی کمیٹیوں کو طلبی اور دستاویزات طلب کرنے کے مؤثر اختیارات دینے کی سفارش کی ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ کمیٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی اور سزاؤں کا واضح نظام ہونا چاہیے، دفاع، سکیورٹی اور خارجہ اُمور کے نام پر معلومات چھپانے کے وسیع اختیارات محدود کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔
فافن کا مزید کہنا تھا کہ رازداری کے نام پر معلومات روکنے کیلئے تحریری جواز اور واضح معیار مقرر ہونا چاہیے، آرٹیکل 66 اور پارلیمانی قواعد کے درمیان ابہام دور کرے، کمیٹی ہدایات پر عدم عملدرآمد کے تمام واقعات ایوان میں باقاعدگی سے رپورٹ کیے جائیں، مؤثر پارلیمانی نگرانی جمہوری نظام کی مضبوطی اور احتساب کیلئے ناگزیر ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *