Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں: بیرسٹر گوہر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں: بیرسٹر گوہر

بونیر:رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آج کے احتجاج کے ذریعے مینڈیٹ چوری کو مسترد کرتے ہیں، ہر ضلع میں احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں کے پی کے، سندھ، پنجاب، بلوچستان سے بھرپور حمایت ملی، ہم پاکستان کے خیر خواہ ہیں، ملک کا نقصان نہیں چاہتے، معیشت، دفاع اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، دہشت گردی کے خلاف اور امن کے حامی ہیں۔رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی پر سیاست نہیں کی ہمیشہ قومی یکجہتی دکھائی، پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *