Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد دھما کے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی،ماسٹر مائنڈ زیر حراست،تعلق داعش سے ہے،فنڈنگ اور ٹارگٹ بھارت دے رہا:حالت جنگ میں ہیں:وزیر داخلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد دھما کے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی،ماسٹر مائنڈ زیر حراست،تعلق داعش سے ہے،فنڈنگ اور ٹارگٹ بھارت دے رہا:حالت جنگ میں ہیں:وزیر داخلہ

حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4سہولت کار خیبرپختونخوا سے گرفتار کرلئے ،چھاپوں کے دوران ایک اے ایس آئی شہید ،بھار ت نے دہشت گردوں کی معاونت کیلئے مختص بجٹ 3 گنا بڑھا دیا اگر ایک دھماکا ہوتا ہے تو 99 دوسرے روکے جارہے ، دہشت گردی علاقائی خطرہ ، دنیا آوازاٹھائے ، جب ان کے جنازے اٹھیں گے تو یہ کہیں گے یہ بھارت کرا رہا ہے :محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناہے کہ اسلام آباد خودکش دھماکے نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا،حملے کی منصوبہ افغانستان میں ہوئی اور بھارت ان دہشت گردوں کے پیچھے ہے ، جو فنڈنگ کرتا اور ٹارگٹ دے رہاہے ۔ ایک دن ساری دنیا بولے گی کہ دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ،حملے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق کالعدم داعش سے ہے اوروہ زیرحراست ہے ، واقعہ سے منسلک تمام لوگوں کو پکڑ لیا ،پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے گئے ، خیبرپختونخوا ہو یا بلوچستان ،ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اسلام آباد خودکش دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا، چھاپوں کے دوران ایک اے ایس آئی شہید ہوا، جبکہ ہسپتال میں داخل دھماکے کے زخمیوں میں سے ایک اور شہری شہید ہوگیا جس سے شہد اکی تعداد 33ہوگئی،شہید ہونیوالوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس اورسیف سٹی اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ خودکش حملے میں معاونت کرنیوالے چار افراد کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیاگیا،جن میں سے ایک حملے کا مرکزی منصوبہ ساز ہے ۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں بشمول اسلامی اسٹیٹ (داعش)کو مالی معاونت میں کئی گنا اضافہ کیااوراس مقصد کیلئے مختص خفیہ بجٹ 3 گنا کر دیا ہے ، جو دہشت گرد 500 ڈالر وصول کر رہا تھا اب وہ 1500ڈالر لے رہا ہے ۔ پاکستان کے ہاتھوں مئی میں شکست کے بعد بھارت نے اس کیلئے اپنا دفاعی بجٹ بھی3 گنا کر دیا ہے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد خودکش دھماکا سمیت حالیہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اورتربیت داعش اٖفغانستان نے کی ،اس بات سے پاکستان کے دیرینہ موقف کو تقویت ملتی ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی پناہ گاہیں براہ راست خطرہ ہیں۔وزیرداخلہ نے تصدیق کی کہ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں راتوں رات چھاپے مار کرترلائی کلاں خو د کش حملے کے ماسٹرمائنڈ افغان شہری کو گرفتار کیا اوراس کے سہولت کار تین ساتھی بھی زیرحراست ہیں ۔جمعہ کے روز دھماکے کے فوراً بعد کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)اور خیبر پختونخوا پولیس کے مشترکہ آپریشنز کا آغاز کیا گیا،اس آپریشن میں نوشہرہ کینٹ تھانہ کے اے ایس آئی اعجاز خٹک شہید ہوئے جبکہ تین اہلکارفائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے ،یہ واقعہ ایک ٹیسٹ کیس تھاجس کیلئے ایجنسیوں کا معترف ہوں ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حملے کی فنڈنگ اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی بھارت سے ہوئی ،کالعدم داعش اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)جیسی دہشت گرد تنظیمیں سرحد پار سے ملنے والی حمایت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں،بھارت انہیں فنڈز اور ہدف دے رہا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *