Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بی سی بی کی پاکستان سے بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بی سی بی کی پاکستان سے بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل

ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کر دی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے تنازع میں ایک اہم موڑ آیا ہے، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ بھارت کے خلاف اپنے میچ کا بائیکاٹ ختم کرے۔رپورٹ کے مطابق بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے لاہور میں ملاقات کے دوران کہا کہ وہ ان کے جذبے اور بی سی بی کی حمایت کو سمجھتے ہیں، مگر عالمی کرکٹ کے مفاد میں بائیکاٹ پر نظرثانی ضروری ہے، بات چیت میں آئی سی سی کے نائب چیئرمین عمران خواجہ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ یہ تنازع تب شروع ہوا جب بنگلا دیش نے ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرانے کی درخواست کی تھی جسے بھارت نواز آئی سی سی نے مسترد کرکے بنگلادیش کو ٹورنامنٹ سے ہی باہر کردیا اور اُس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا تھا ۔پاکستان نے اس فیصلے کو ناانصافی کہا اور حکومتی اعلان میں بتایا کہ وہ 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گا، اگرچہ وہ باقی ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔دوسری جانب سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈز نے بھی پاکستان سے کہا ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے تاکہ ورلڈ کپ کے سبھی میچ مکمل ہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *