Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستانی آئی ٹی ماہرین کیلئے سعودیہ میں وسیع مواقع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستانی آئی ٹی ماہرین کیلئے سعودیہ میں وسیع مواقع

کراچی:ـپاکستان سعودی عرب کے تیزی سے ترقی کرتے ٹیکنالوجی سیکٹر میں اپنی اعلیٰ ہنر مند افرادی قوت کی برآمدات بڑھانے کیلئے موزوں پوزیشن میں ہے جہاں وژن 2030 کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کے باعث آئی ٹی ماہرین، خصوصاً مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی،آٹومیشن اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں طلب میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ماہرین کے مطابق اس موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دوطرفہ اقدامات، ہدفی مہارت سازی کے پروگرامز اور ادارہ جاتی تعاون کوفروغ دیناناگزیر ہے۔ سعودی عرب میں مقیم آئی ٹی اورسائبر سیکیورٹی ماہر تیمور بٹ کے مطابق وژن 2030 کے تحت سعودی کمپنیاں غیر ملکی ماہرین کو پرکشش تنخواہوں کے ساتھ ویزااسپانسرشپ اورمراعات فراہم کررہی ہیں،حساس نوعیت کے باعث سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستانی ماہرین کو ترجیح دی جاسکتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *