Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
موڈیز نے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

موڈیز نے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا

اسلام آباد: موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا۔موڈیز آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے جبکہ معاشی بحالی کی رفتار اب بھی سست ہے بلکہ آئندہ 12 سے 18 ماہ میں بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہے گی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بلند شرح سود اور کریڈٹ رسک دباؤ برقرار ہے، موڈیز نے حکومتی مالی مشکلات کو بینکنگ سیکٹر کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا۔موڈیز نے 2026 میں پاکستان کی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تاہم بیرونی فنانسنگ اور مہنگائی سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں جبکہ پالیسی پر عملدرآمد کے خطرات آؤٹ لک پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *