Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہونے کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہونے کا امکان

لاہور: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو 9 فروری (پیر) کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ سے متعلق آج کسی پیشرفت کا امکان نہیں، ممکنہ طور پر پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہوگا۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں محسن نقوی انہیں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بریف کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کی گائیڈ لائن بھی لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پاکستان کے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں پاک بھارت میچ اور خطے کی مجموعی کرکٹ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔آئی سی سی وفد گزشتہ روز بھارت سے میچ کھیلنے کی درخواست لے کر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے پاس لاہور آیا تھا۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *