Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت

راولپنڈی: پاک فضائیہ (پاکستان ایئر فورس) کا دستہ سعودی عرب میں منعقدہ ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت کر رہا ہے، جہاں جدید ترین JF-17 تھنڈر بلاک-III ملٹی رول فائٹر جیٹ اور سپر مشاق بیسک ٹرینر طیارہ نمائش کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورلڈ ڈیفنس شو 2026 دفاع اور سلامتی کے شعبے میں ایک ممتاز عالمی فورم ہے۔اس نمائش میں پاک فضائیہ کی شرکت نے ایروسپیس جدت، آپریشنل قابلیت اور قابلِ اعتماد دفاعی معاملات کے ابھرتے ہوئے مرکز کے طور پر پاکستان کی عالمی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے۔ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی مقامی ایرواسپیس صنعت اور پی اے ایف کی آزمودہ عملی صلاحیتوں کی عکاس ہے۔جے ایف-17 بلاک تھری پاکستان کی عسکری ہوابازی ٹیکنالوجی کا اعلیٰ ترین مظہر ہے اور جدید ایویانکس، اے ای ایس اے ریڈار، مؤثر الیکٹرانک وارفیئر نظام اور بی وی آر میزائل جیسی جنگی صلاحیتوں سے لیس ہے جو اسے جدید فضائی افواج کی عملی ضروریات کو پورا کرنے والا ایک طاقتور 4.5 جنریشن فائٹر طیارہ بناتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سپر مشاق تربیتی طیارہ پائلٹ ٹریننگ کے میدان میں پاکستان کی مضبوط صلاحیتوں کو اُجاگر کرتا ہے، اپنی قابلِ اعتماد کارکردگی، کم لاگت اور آسان دیکھ بھال کے باعث سپر مشاق کو متعدد دوست ممالک اپنی فضائی افواج میں شامل کر چکے ہیں اور یہ دنیا بھر میں بنیادی پرواز کی تربیت کیلئے ایک معیاری پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت پاک فضائیہ کی قیادت کے وژن کی عکاس ہے جو دفاعی تعاون و برآمدات کے فروغ اور دوست ممالک کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر عمل پیرا ہے۔نمائش کے دوران عالمی وفود، دفاعی حکام اور عسکری صنعت کے نمائندوں کو تعاون، تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے مواقع میسر آئیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *