Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
8 فروری کو جو کچھ ہوا، ہم بھولنے نہیں دیں گے: سلمان اکرم راجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

8 فروری کو جو کچھ ہوا، ہم بھولنے نہیں دیں گے: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن میں جو کچھ ہوا،وہ ووٹ کی نفی تھی ہم بھولنے نہیں دیں گے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہڑتال بڑا سیاسی لائحہ عمل ہوتا ہے،ہڑتال میں ضروری نہیں گولیاں کھاکر باہر نکلیں.یہ بیزاریھی ہوتی ہے، آپ سمجھتے ہیں کہ پتنگ اڑا کرلوگ بھول جائیں گے ایسا نہیں ہوگا، وہ دن بھی آئے گا جب لاکھوں کروڑوں لوگ نکلیں گے۔انہوں نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش برقرار ہے تاہم سپریم کورٹ نے بانی سے سلمان صفدر کو ملاقات کی اجازت دی ہے یہ اچھی پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا 8 فروری کو جس جس نے ہڑتال کا ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نوجوانوں کی امید ایک نئی ابتدا کرے گی، ہماری جدوجہد جاری ہے،ان سڑکوں پر چلنا ہمارا حق ہے، پتنگ بازی ٹافیاں ہیں.یہ ایک دن کا کھیل ہے ۔آج سلمان صفدردوپہر 2 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے،آج بانی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *