Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری

اسلام آباد: صدر مملکت نے طویل خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی۔صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سمری پر دستخط کر دیئے۔
منظوری کے تحت ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی سروس شرائط و ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے۔ترمیم کے تحت ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی ایڈیشنل اے جی الاؤنس متعارف کرایا گیا ہے جنہوں نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی حیثیت سے 10 سال سے زائد مدت تک خدمات انجام دی ہوں۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد لاء افسران کے کیڈر میں طویل اور مسلسل خدمات انجام دینے والے افسران کی حوصلہ افزائی اور ان کی پیشہ ورانہ کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے۔نئی ترمیم کے تحت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدے پر ایک دہائی سے زائد خدمات انجام دینے کے بعد ترقی پانے والے افسران کو باقاعدہ مالی مراعات فراہم کی جائیں گی، ترمیم کا اطلاق منظور شدہ سمری کے مطابق ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *