Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹی 20 ورلڈ کپ: اٹلی نے نیپال کو ہرا کر تاریخی فاتح حاصل کرلی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹی 20 ورلڈ کپ: اٹلی نے نیپال کو ہرا کر تاریخی فاتح حاصل کرلی

ممبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے 17ویں گروپ میچ میں اٹلی نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔اٹلی نے نیپال کی جانب سے دیا جانے والا 124 رنز کا ہدف 12.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔اوپنر جسٹن موسکا نے 44 گیندوں پر 60 رنز اور انتھونی موسکا نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔قبل ازیں ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں کھیلنے جانیوالے میچ میں اٹلی نے ٹاس جیت کر نیپال کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم نیپال پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اٹلی کو جیت کیلئے 124 رنز کا ہدف دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں اٹلی اور نیپال کی ٹیمیں پہلی بار کسی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئی ہیں، دونوں ٹیمیں اس سے قبل کبھی اس فارمیٹ میں مدمقابل نہیں ہوئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *