Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومتی نااہلی سے ٹیکسز میں اضافہ ، قوم سود تلے دبی ہے: حافظ نعیم الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومتی نااہلی سے ٹیکسز میں اضافہ ، قوم سود تلے دبی ہے: حافظ نعیم الرحمان

ہری پور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ، حکومتی نااہلی سے ٹیکسز میں اضافہ اور قوم سود کی ادائیگیوں تلے دبی ہوئی ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ حکومتی پالیسیوں کے باعث زوال کا شکار ہے، صنعتیں بند اور مزدور بیروزگار ہو رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو روزگار کے مواقع نہیں مل رہے، حکومتی نااہلی سے ٹیکسز میں اضافہ اور قوم سود کی ادائیگیوں تلے دبی ہوئی ہے، تربیلا ڈیم سے پانچ ہزار میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہو رہی ہے، پانی سے بجلی سولر کے بعد سب سے سستی ہے مگر نئے ڈیم تعمیر نہیں ہو رہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے اور واپس آ کر عوام پر حکمرانی کرتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے ایوب خان کی انتخابی مہم چلائی، یحییٰ خان، ذوالفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب الرحمٰن کے فیصلوں سے ملک دولخت ہوا۔حافظ نعیم نے کہا کہ چند خاندانوں نے ملک کو اپنی ملکیت بنا رکھا ہے، جاگیرداروں، وڈیروں، سرداروں، جرنیلوں اور بیوروکریٹس کا گٹھ جوڑ مسلط ہے، چینی اور آٹا مافیا ملک کا استحصال کر رہے ہیں، ہر پارٹی کے اپنے اے ٹی ایم ہوتے ہیں جو بعد میں مسلط ہو جاتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ معدنیات سے مالامال صوبے اور سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، صنعتی لاگت کم کیے بغیر روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہو سکتے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *