Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ کوشش ہے، جیل حکام اور حکومت کے کہنے پر پمز میں علاج ہوا، آئندہ بھی ہرممکن علاج کرائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ کسی بھی قیدی کی دیکھ بھال نہ ہورہی ہوتو اس کے ذمہ دار ہم ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی نہیں، ہمارے بانی پی ٹی آئی سے صرف سیاسی اختلافات ہیں۔طارق فضل چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہی سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی کا رنگ دیا، بانی پی ٹی آئی اپنے جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، بانی کی تکلیف پر بھی سیاست ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل حکام اور حکومت کے کہنے پرہی پمز ہسپتال میں علاج معالجہ ہوا، ایک سپر سپیشلسٹ نے بھی بانی کی صحت پر ایک رپورٹ مرتب کی، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ خود اس کیس کو دیکھ رہے ہیں، جہاں کہیں گے بانی کی آنکھ کا معائنہ کرایا جائے گا۔طارق فضل چودھری نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے،حقائق کوتوڑ مروڑ کر پیش کرنا مجرمانہ غفلت ہے، آنکھوں کے بہترین ڈاکٹروں کو دکھایا جائے گا، بانی کی آنکھ کا ہر ممکن علاج کرائیں گے، احتجاج پارلیمنٹیرینز کا حق ہے، اس کیس کو سیاسی انداز میں نہ اچھالا جائے اورنہ ہی سیاست کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *